مسلمان نوجوان کی ہلاکت ، ہندو مندر میں دو دن کے لیے مذہبی رسومات روک دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 6 فروری 2016 13:16

مسلمان نوجوان کی ہلاکت ، ہندو مندر میں دو دن کے لیے مذہبی رسومات روک ..

کیرالہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 فروری 2016ء): 23 سالہ مسلمان نوجوان شبیر کی ہلاکت پر ہندو مندر نے سوگ میں دو دن کے لیے مندر کے اندر مذہبی رسومات اور پوجا پاٹ روک دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 23 سالہ شبیر کو چار افراد نے مار مار کر موت کے گھاٹ اُتار دیا تھا جس کی ویڈیو ایک راہگیر نے بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔ بشیر کو چاروں افراد نے ایک پُرانی دشمنی کے پیشٍ نظر قتل کیا۔ 23 سالہ شبیر شیوا مندر میں سالانہ فیسٹیول کے انعقاد کرنے والی ایگزیکٹو کمیٹی کا ممبر تھا۔ تاہم کیرالہ مندر نے شبیر کی ہلاکت پر سوگ کے پیشٍ نظر مندر میں پوجا پاٹ دو دن کے لیے روک دی ہے۔