بداعتمادی پر چینی صوبے کے گورنر کو برخواست کر دیا گیا

ہفتہ 6 فروری 2016 13:28

بداعتمادی پر چینی صوبے کے گورنر کو برخواست کر دیا گیا

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 فروری۔2016ء) چین کے سچوان صوبے کے گورنر وی ہونگ کو بیجنگ حکومت نے ان کے اس منصب سے فارغ کر دیا ہے۔جرمن ریڈیو کے مطابق ہونگ کو پارٹی کے نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر ہٹایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چین کی کمیونسٹ پارٹی کے مرکزی معائنہ کمیشن نے وی ہونگ پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ وہ پارٹی کے وفادار نہیں رہے اور بددیانتی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ اِسی کمیشن نے ایک اور صوبے گوانگ ڈونگ کے نائب گورنر لیو ڑیگینگ کے خلاف بھی ایسے ہی الزامات عائد کرتے ہوئے اپنا تفتیشی عمل شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :