اسلام فوبیا کو پچھاڑنے کے لیے حجاب پہنی باربی ڈول متعارف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 6 فروری 2016 13:50

اسلام فوبیا کو پچھاڑنے کے لیے حجاب پہنی باربی ڈول متعارف

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 فروری 2016ء): اسلام فوبیا کو شکست دینے کے لیے ایک نئی باربی ڈول متعارف کروا دی گئی ہے۔ لیکن اس باربی ڈول کی خصوصیت اس کے لمبے اور بلونڈ بال نہیں بلکہ حجاب ہے۔ جی ہاں! اسلام کا صحیح تصور پیش کرنے اور حالیہ کچھ عرصے سے پھیلے اسلام فوبیا کو ختم کرنے کے لیے حجاب اوڑھی ہوئی باربی ڈولز متعارف کروا دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

نائجیریا سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ حنیفہ آدم نے حجاب اوڑھے ہوئے اپنی باربی ڈول کی تصویر انسٹا گرام پر شئیر کی۔

حنیفہ کا کہنا تھا کہ اس کے ذریعے وہ اسلام کا صحیح تصور دنیا کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ مسلمان بچیوں کو بھی اس جانب ترغیب دینا چاہتی ہیں۔ حنیفہ کا کہنا ہے کہ اپنی ہی جیسی حجاب اوڑھے اور اپنے ہی جیسے کپڑے پہنے گڑیا رکھنے کی خوشی ہی اور ہوتی ہے جو آپ ہی کے مذہبی تصورات کی عکاسی کرتی ہے۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی حنیفہ کے اس نظریے کو خوب سراہا گیا جبکہ باربی کی جگہ حجاربی کو بھی خاصا پسند کیا جانے لگا ہے۔