جب تک کشمیر بھارتی ظالمانہ قبضے سے آزاد نہیں ہوتا ، پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی سطح پر حمایت کرتا رہے گا، بھارت کے ساتھ مربوط مذاکراتی عمل شروع کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں، ڈاکٹر ملیحہ لودھی
ہفتہ 6 فروری 2016 15:18
نیویارک ۔ 6 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 فروری۔2016ء) پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی میں ان کی حمایت جاری رکھے گا،جب تک کشمیر بھارتی ظالمانہ قبضے سے آزاد نہیں ہوتا ، پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی سطح پر حمایت کرتا رہے گا۔ اس بات کا اظہار اقوام متحدہ میں تعینات پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستانی قونصلیٹ جنرل میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے دل کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور ہم ان کی حمایت کا مستحکم عزم رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے ستمبر 2015ء میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے مشترجہ اجلاس سے خطاب کرے دوران تنازعہ کشمیر پر پاکستان کے موقع کا واشگاف انداز میں اظہار کیا جو اس بات کا عکاس ہے کہ پاکستان کشمیر پر اپنے موقف سے اس وقت تک پیچھے نہیں ہٹے گا جب تک اقوام متحدہ کے فورم پر کشمیر بارے منظور کردہ قراردادوں پر عملدرآمد نہیں کرایا جاتا اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق اس مسئلہ کو حل نہیں کیا جاتا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.