دوسرا ون ڈے ، آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کردی
ہفتہ 6 فروری 2016 15:25
ویلنگٹن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار6فروری- 2016ء) آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے۔ کین ولیم سن 60 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ مارٹن گپٹل نے 31، برینڈن میکولم نے 28، گرانٹ ایلیٹ نے 32 ، کورے اینڈرسن نے 16، لیوک رونچی نے 19، مچل سینٹنر نے 45 اور ایڈم ملنے نے 36 رنز بنائے ۔
آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے 3 جبکہ سکاٹ بولانڈ، ایڈم زامپا اور مچل مارش نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں ۔ بڑے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی اوپنرز نے عمدہ کھیل پیش کرکے ٹیم کو 122 رنز کا آغاز فراہم کیا جسکے بعد مچل مارش نے 69 اور جان ہیسٹنگز نے 48 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کر دیا ۔(جاری ہے)
ڈیوڈ وارنر نے 79 گیندیں کھیل کر 4 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 98 رنز بنائے ، پاکستانی نژاد آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ نے بھی 50 رنز بنائے ۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر نے 3 جبکہ میٹ ہینری نے 2 اور ٹرینٹ بولٹ نے کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو بدترین شکست سے دوچار کیا تھا جس کے بعد دوسرے میچ کامیابی کیساتھ ہی چیپل ہیڈلی سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی ہے ۔سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ 8 فروری کو ہیملٹن میں کھیلا جائے گا ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.