وزارت پانی و بجلی کی ہدایت پر لیسکو نے کھوکھرپیلس لاہور کی بجلی کاٹ دی
ہفتہ 6 فروری 2016 15:34
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 فروری۔2016ء) وزارت پانی و بجلی کی ہدایت پر لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو ) نے کھوکھرپیلس لاہور کی بجلی کاٹ دی، اراکین اسمبلی افضل کھوکھر اور سیف الملوک کھوکھر نے کئی ماہ سے بجلی کا بل ادا نہیں کیا ، 40لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں ۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق لیسکو حکام نے نادہندگی پر این اے 128 لاہور سے مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر اور (ن) لیگ کے ہی رکن پنجاب اسمبلی سیف الملوک کھوکھر کے گھر کی بجلی کاٹ دی ۔
لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ لیگی اراکین اسمبلی کے گھر کی بجلی کاٹنے سے پہلے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف اور وزیر مملکت عابد شیر علی کے علم میں سارا معاملہ لایا گیا تھا اور انہی کی ہدایت پر کھوکھر پیلس کی بجلی کاٹی گئی ہے۔ دونوں اراکین اسمبلی نے گزشتہ کئی ماہ سے بجلی کا بل ادا نہیں کیا اور لیسکو کے 40لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.