گلوکار غلام علی 5مارچ کو نئی دہلی میں بھارتی فلم ”گھرواپسی“کے میوزک کی لانچنگ کی تقریب میں شرکت کریں گے
ہفتہ 6 فروری 2016 16:33
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء) معروف پاکستانی گلوکار غلام علی 5مارچ کو نئی دہلی میں بھارتی فلم ”گھرواپسی“کے میوزک کی لانچنگ کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا کے مطابق گذشتہ ماہ ممبئی میں بھارتی فلم”گھرواپسی“ کے میوزک ریلیزکی تقریب منسوخ ہونے کے بعد اب اس فلم کا میوزک5مارچ کو نئی دہلی میں ریلیز کیا جائیگا، فلم کے ڈائریکٹر صہیب الیاسی نے تصدیق کی ہے کہ تقریب میں معروف پاکستانی گلوکار غلام علی بھی شرکت کریں گے۔
ان کاکہنا ہے کہ شیو سینا کی دھمکیوں کی وجہ سے اب ہم فلم”گھرواپسی“ کا میوزک نئی دہلی میں ریلیز کررہے ہیں،اس موقع پر غلام علی بھی موجود ہوں گے۔واضح رہے کہ گذشتہ سال شیوسینا کی دھمکیوں کے باعث غلام علی کو ممبئی اور پونے میں اپنے کنسرٹ منسوخ کرنا پڑے تھے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم ، فلم پروڈیوسرہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ
-
اداکاری سے قبل اسکول میں بچوں کے ڈائپرز بھی تبدیل کیے،کیارا ایڈوانی
-
مدیحہ رضوی نے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد دوسری شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.