ملالہ یوسفزئی کی والدہ تور پکئی نے بھی تعلیم حاصل کرنا شروع کر دی

ہفتہ 6 فروری 2016 16:35

ملالہ یوسفزئی کی والدہ تور پکئی نے بھی تعلیم حاصل کرنا شروع کر دی

برمنگھم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء ) نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کی والدہ تور پکئی نے بھی اپنی بیٹی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے تعلیم حاصل کرنا شروع کر دی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملالہ یوسفزئی کی والدہ تورپکئی کا ایک انٹرویو میں کہنا ہے کہ ملالہ مجھے ہوم ورک کرنے کیلئے کہتی ہے اور جب میرے نمبر کم آتے ہیں تو مجھے مزید سخت محنت کرنے کی نصیحت کرتی ہے۔

تور پکئی کا کہناتھا کہ وہ پڑھنا لکھنا نہیں جانتی تھی لیکن جب وہ چھوٹی تھیں تو وہ اپنے کپڑوں پر سیاہی گرا لیا کرتی تھی تاکہ ایسا محسوس ہو کہ وہ سکول میں ہیں کیونکہ پاکستان میں بہت ساری لڑکیاں گاؤ ں میں ایساہی کرتی ہیں۔تور پکئی نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ وہ 44سال کی عمر میں سکول جار ہی ہیں ،وہ اپنی بیٹی کی شکرگزار ہیں کیونکہ وہ انگلش کے ساتھ ساتھ پڑھنا اور لکھنا بھی سیکھ رہی ہیں جو کہ وہ گاؤ ں میں کبھی نہیں سیکھ سکتی تھیں،ملالہ نے مجھے کہا کہ آپ ذہین ہیں اس لیے آپ کو سکول ضرور جانا چاہیے ،میں نے کہا میں یہ نہیں کر سکوں گی لیکن اس نے مجھے قائل کیا کہ میں کر سکتی ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملالہ باقاعدگی سے میرا ہوم ورک چیک کرتی ہے اور جب میں اس سے کہتی ہوں کہ میں تھک گئی ہوں اور کل کر لوں گی تو وہ کہتی ہے کہ نہیں آج ہی کرنا ہے اور جب میرے نمبر اچھے نہیں آتے تو وہ مجھے مزید محنت کرنے کیلئے کہتی ہے جبکہ وہ مجھے موبائل پر پیغام لکھنے میں بھی مدد کرتی ہے۔اس کی آنکھوں میں چمک ہوتی ہے اور وہ اس بات کو واضح کرتی ہے کہ وہ ’باس‘ہے۔

متعلقہ عنوان :