وزیر خزانہ اور عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر کامختلف امور پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار نے عالمی بنک کے نمائندے کو مختلف شعبوں میں بنک کے تعاون کے بارے میں آگاہ کیا امید ہے عالمی بنک کے صدر کے آئندہ دورے سے پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون کو نئی جہت ملے گی ‘ اسحاق ڈار

ہفتہ 6 فروری 2016 16:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 فروری۔2016ء) عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پیچا موٹھو الانگو نے ہفتہ کو اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحق ڈار سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بیرونی سرمایہ کاری اور تعلیم اور صحت کے شعبوں میں ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خزانہ نے عالمی بنک کے نمائندے کو مختلف شعبوں میں بنک کے تعاون کے بارے میں بتایا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ عالمی بنک کے صدر کے آئندہ دورے سے پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون کو نئی جہت ملے گی۔

متعلقہ عنوان :