پاکستان سپر لیگ ، کراچی گنگز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 148رنز کا ہدف

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 6 فروری 2016 18:14

پاکستان سپر لیگ ، کراچی گنگز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 148رنز ..

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار6فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے میچ میں کراچی گنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوجیت کے لیے 148رنز کا ہدف دیا ہے ۔ دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کرکراچی کو بیٹنگ کی دعوت دی ،کراچی کا آغاز اچھا نہ تھا اور لینڈل سمنز 11، نعمان انور 0،شکیب الحسن 17اور جیمز ونس 30بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کراچی کنگز کے کپتان شعیب ملک نے روی بوپارہ کے ساتھ مل کر پانچویں وکٹ کی شراکت میں 69رنز جوڑے ۔

138کے مجموعی سکور پر بوپارہ 40سکور کرکے آؤٹ ہوئے جبکہ شعیب ملک بھی 37رنز بنا کر پوویلین لوٹے ۔ عماد وسیم بھی بغیر کوئی رن بنائے پوویلین لوٹے جب کہ سہیل تنویر 1اور افتخار احمد 0رن پر ناٹ آؤٹ رہے اور یوں کراچی نے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں پر 147رنز بنائے ۔کوئٹہ کی جانب سے نبی اور انور علی نے 2،2جبکہ نواز نے 1کھلاڑی آؤٹ کیا ۔

متعلقہ عنوان :