جدید زرعی معلومات، حکومتی ترغیبات اور زرعی ویڈیوز کے ذریعے آگاہی پروگرام ، نظامت زرعی محکمہ نے کاشتکاروں کا ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کردیا

ہفتہ 6 فروری 2016 18:43

راولپنڈی/ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 فروری۔2016ء) نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت پنجاب کی طرف سے ایسے کاشتکاروں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے جو سمارٹ فون استعمال کررہے ہیں تاکہ ان کو جدید زرعی معلومات، حکومتی ترغیبات اور زرعی ویڈیوز کے ذریعے آگاہی دی جاسکے۔

(جاری ہے)

اس لئے سمارٹ فون استعمال کرنے والے کاشتکار اپنا نام و پتہ، علاقہ / ضلع اور سمارٹ فون نمبر کے بارے میں درج ذیل پتہ پر بذریعہ ڈاک نظامت زرعی اطلاعات، زراعت ہاوٴس، 21۔سرآغا خان سوئم روڈ، لاہور یا ای میل ([email protected]) یا ایس ایم ایس ہیلپ لائن (0304-4000172) پر آگاہ کریں۔

متعلقہ عنوان :