انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ : سری لنکن اسپینر کی دونوں ہاتھوں سے بولنگ ، ایکشن قانونی قرار

ہفتہ 6 فروری 2016 18:57

انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ : سری لنکن اسپینر کی دونوں ہاتھوں سے بولنگ ، ایکشن ..

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 فروری۔2016ء)انڈر19ورلڈ کپ میں سری لنکن اسپینر کمندو مینڈس نے دونوں ہاتھوں سے بولنگ کرکے دنیائے کرکٹ میں دھوم مچادی ہے۔سری لنکن اسپینر کمیندو مینڈس جن کا جادو ایک ہاتھ سے نہیں بلکہ دونوں ہاتھ سے چلتا ہیانھوں نے ورلڈ کپ انڈر 19 کے مقابلوں میں بولنگ کرکے دنیائے کرکٹ کو حیران کردیا ہے۔

(جاری ہے)

مینڈس دائیں ہاتھ کے بیٹسمین کو بائیں ہاتھ سے بولنگ کرتے ہیں اور بائیں ہاتھ کے بیٹسمین کو دائیں ہاتھ سے بولنگ کرکے پریشان کرتے ہیں۔

انھوں نے پاکستان کے خلاف بھی دونوں ہاتھ سے بولنگ کرکے وکٹیں حاصل کیں تھیں۔سری لنکا کے اس اورتھوڈاکس اسپینر نے اپنی منفرد انداز سے دنیائے کرکٹ کو حیرت میں ڈال دیا ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کا ایکشن قانونی بھی ہے۔ ۔