سنی لیون فلم کی شوٹنگ کے دوران راجنیش کو زور دار تھپڑ

ہفتہ 6 فروری 2016 18:57

سنی لیون فلم کی شوٹنگ کے دوران راجنیش کو زور دار تھپڑ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 فروری۔2016ء) بولی ووڈ اداکارہ سنی لیون آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”بے ایمان لو“کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک منظر کی فلمبندی کیلئے اداکارہ کو ساتھی اداکار کے چہرے پر زناٹے دار تھپڑ رسید کرنا تھا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق اداکارہ کو ہدایتکار کی جانب سے منظر میں حقیقت کا عکس دکھانے کیلئے کہا گیا جس پر اداکارہ نے پوری پانچ مرتبہ راجنیش کے چہرے پر زبردست تھپڑ رسید کیے۔

پانچویں مرتبہ تھپڑ رسید کر دینے پر اداکارہ ساتھی اداکار اور فلمسازمطمئن ہو ئے۔اداکارہ کے زناٹے دارتھپڑ کی بنا پر راجنیش کی ناک پر زبردست چوٹ آئی تاہم انکا کہنا تھا کہ چونکہ یہ فلم کی ڈیمانڈ تھی لہٰذا انھیں برا نہیں لگا۔ تاہم اداکارہ اپنے تھپڑوں کی وجہ سے بے حد پشیمان ہوئیں اور بار بار اداکار سے معذرت کرتی رہیں ۔

متعلقہ عنوان :