عرفان سپورٹس ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ

دوسرے کوارٹر فائنل میں ماڈل ٹاؤن گرینز کرکٹ کلب نے عرفان سپورٹس کو شکست دیکر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی

ہفتہ 6 فروری 2016 19:26

عرفان سپورٹس ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء) عرفان سپورٹس ٹی ٹونٹی کرکٹ چمپئن شپ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں ماڈل ٹاؤن گرینز کرکٹ کلب نے عرفان سپورٹس کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی ۔ماڈل ٹاؤن گرینز گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں عرفان سپورٹس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے تمام وکٹوں کے نقصان پر 116رنز بنائے ۔

(جاری ہے)

فرمان علی نے 35، فرخ زمان نے 25اور طاہر احمد نے 15رنز بنائے جبکہ وارث خان نے 4 ، حمزہ پراچہ نے 3اور بلال ڈار نے 2وکٹیں حاصل کیں ۔ماڈل ٹاؤن گرینز نے ہدف 18.3اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا ۔محمد سہیل نے 46، بلال ڈار نے 30اور رامس مصطفی نے 20رنز کی نمایاں اننگ کھیلی ۔طاہر احمد نے 2وکٹیں حاصل کیں وارث خان مین آف دی میچ قرار پائے ۔مہمان خصوصی سیکرٹری ایل سی سی اے محمد شعیب ڈار نے دونوں ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے ۔

متعلقہ عنوان :