داؤد ابراہیم لاہور میں نواز مودی ملاقات میں موجود تھا،سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان کا دعویٰ

ہفتہ 6 فروری 2016 19:34

داؤد ابراہیم لاہور میں نواز مودی ملاقات میں موجود تھا،سماج وادی پارٹی ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء ) بھارت کی سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان نے کہا ہے کہ انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم گزشتہ سال لاہور میں وزیراعظم نریندر مودی اور نوازشریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں موجود تھا ،اگر مودی اس بات سے انکار کرتے ہیں تو میں ثبوت دینے کو تیا ر ہوں ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کی کابینہ کے وزیر اعظم خان کاکہنا ہے کہ لاہور میں گزشتہ سال وزیراعظم نریندر مودی اور انکے پاکستانی ہم منصب نوازشریف کے درمیان ہونے والی ملاقا ت میں ا نڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم بھی موجود تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کابل سے وطن واپس آتے ہوئے اچانک لاہور کا مختصر دورہ کیا جہاں انھوں نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی اور انکی نواسی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی تھی ۔مودی نے نوازشریف کی سالگرہ میں بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :