پاکستان میں دالوں کی کل پیداوار کا 80 فیصد پنجاب پیدا کرتا ہے

ہفتہ 6 فروری 2016 19:58

راولپنڈی/ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء ) پاکستان میں دالوں کی کل پیداوار کا 80 فیصد پنجاب پیدا کرتا ہے جبکہ پنجاب میں 2.491 ملین ایکڑ رقبہ دالوں کے زیر کاشت لایا جاتا ہے جس سے 0.42 ملین ٹن پیداوار حاصل ہوتی ہے لیکن بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے دالوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ نہایت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

چنا اور مسور جیسی دالوں کی بہتر پیداوار کے لئے جڑی بوٹیوں کا بروقت تدارک نہایت اہم ہے کیونکہ جڑی بوٹیاں فصل کی پیداوار میں 25 فیصد تک کمی کا باعث بنتی ہیں۔ بارانی علاقوں میں باتھو، پیازی، جنگلی جئی، دمبی سٹی، چھنکنی بوٹی، مینا، شاہترہ اور جنگلی مٹر جیسی جڑی بوٹیوں کے تدارک کے لئے فصل میں دو تین گوڈیاں کی جائیں۔ پہلی گوڈی کاشت کے 30 تا 40 دن بعد اور دوسری گوڈی بجائی کے 70 تا 80 دن بعد کی جائے۔ گوڈی کے اس عمل سے نہ صرف جڑی بوٹیاں تلف ہوئی ہیں بلکہ زمین میں وتر بھی دیر تک محفوظ رہے گا۔ یہ طریقہ چنے اور مسور کی زیادہ پیداوار کے لئے نہایت ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :