پاکستان سپر لیگ، پشاور زلمی کا ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کیخلاف پہلے باولنگ کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 6 فروری 2016 20:35

پاکستان سپر لیگ، پشاور زلمی کا ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کیخلاف پہلے ..
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 فروری 2016ء) پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کیخلاف پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں کھیلے جا رہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کے لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وکٹ باولنگ کیلئے زیادہ سازگار ہے جبکہ دوسری اننگ میں اوس کے باعث بیٹنگ میں زیادہ آسانی ہوتی ہے اس لیے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ لاہور قلندرز کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ آج کے میچ میں اچھا ٹوٹل حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ لاہور کی ٹیم میں سری لنکن اسپنر اجنتا مینڈس اور عمر اکمل کی واپسی ہوئی ہے۔

پاکستان سپر لیگ، پشاور زلمی کا ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کیخلاف پہلے ..