Live Updates

معصوم انسانوں کی جانوں سے کھیلنے والے انسانیت کے دشمن ہیں‘بلوچستان حکومت ہر پہلو سے تحقیقات کرکیواقعے میں ملوث ملزمان کوقانون کے کٹہرے میں کھڑا کرے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت ‘قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

ہفتہ 6 فروری 2016 20:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کوئٹہ میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ معصوم انسانوں کی جانوں سے کھیلنے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔ صوبائی حکومت واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات مکمل کرے اور واقعے میں ملوث ملزمان کوقانون کے کٹہرے میں کھڑا کرے۔ اپنے بیان میں انہوں نے زخمیوں کو مکمل علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا اور شہداء کے لواحقین سے یکجہتی اور ہمدردی کا بھی اظہار کیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :