چار ملکی رابطہ گروپ نے افغانستان میں امن اور مفاہمتی عمل کے لئے روڈ میپ طے کرلیا
افغان حکومت اور طالبان کے درمیان فروری کے آخر تک براہ راست مذاکرات کے لئے کوششوں پر اتفاق مفاہمتی عمل کا نتیجہ افغانستان میں ایک ایسا سیاسی حل ہونا چاہیے جس سے افغانستان میں پائیدار امن قائم ہواور شدت پسندی کاخاتمہ ہو، امن عمل کو آگے بڑھانے کیلئے باقاعدہ بنیادوں پر اجلاس منعقد کئے جائینگے، مفاہمتی عمل کیلئے اگلا اجلاس 23 فروری کو کابل میں ہوگا ،چار ملکی رابطہ گروپ کے تیسرے اجلاس میں فیصلے ، مشترکہ اعلامیہ جاری
ہفتہ 6 فروری 2016 22:22
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء ) چار ملکی رابطہ گروپ نے افغانستان میں امن اور مفاہمتی عمل کے لئے روڈ میپ طے کرتے ہوئے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان فروری کے آخر تک براہ راست مذاکرات کے لئے کوششوں پر اتفاق کیااور کہاکہ مفاہمتی عمل کا نتیجہ افغانستان میں ایک ایسا سیاسی حل ہونا چاہیے جس سے افغانستان میں پائیدار امن قائم ہواور شدت پسندی کاخاتمہ ہو، امن عمل کو آگے بڑھانے کیلئے باقاعدہ بنیادوں پر اجلاس منعقد کرنے اور مفاہمتی عمل کے لئے اگلا اجلاس 23 فروری کو کابل میں منعقدکرنے کا فیصلہ کیاگیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق ہفتہ کو افغانستان میں امن کے حوالے سے چار ملکی رابطہ گروپ افغانستان، پاکستان ، امریکہ اور چین کا تیسرا اجلاس یہاں اسلام آباد میں منعقد ہو اجس کی صدارت پاکستان کے سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کی ۔(جاری ہے)
اجلاس میں افغانستان کے وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی ، امریکہ کی پاکستان اور افغانستان کے لئے خصوصی نمائندہ رچرڈ اولسن اور پاکستان کے وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کی ۔
اجلاس کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیہ میں کہاگیا کہ گزشتہ دو اجلاسوں میں ہونے والی پیش رفت کے تحت اجلاس میں افغانستان حکومت اور افغانستان طالبان کے درمیان براہ راست اور جلد از جلد کے طریقہ کار پر غور کیا گیا ۔ گروپ نے مذاکرات کے حوالے سے مراحل اور اقدامات کے حوالے سے طریقہ کار طے کیا ۔ گروپ نے اس بات پر زور دیا گیا کہ مفاہمتی عمل کا نتیجہ افغانستان میں ایک ایسا سیاسی حل ہونا چاہیے جس سے افغانستان میں پر تشدد کارروائیوں کا خاتمہ ہو اور وہاں پر پائیدار امن قائم ہو ۔ چار ملکی رابطہ گروپ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات فروری کے آخر تک کرانے کے لئے مشترکہ کوششیں جاری رہیں گی۔ گروپ نے اتفاق کیا کہ افغانستان میں مفاہمت اور امن کے قیام کے لئے مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے ریگولر اجلاس منعقد کیے جائیں گے ۔ گروپ نے اتفاق کیا کہ اگلا اجلاس23 فروری کو کابل میں ہو گا ۔ اجلاس کے افتتاحی سیشن سے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے خطاب کیا اور روڈ میپ طے کرنے اور جلد برا ہ راست مذاکرات کرانے پر زور دیامزید اہم خبریں
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.