پالپا پی آئی اے ملازمین کے ساتھ قومی ائیرلائن کی نجکاری کے خلاف مہم میں انکے ساتھ ہے، ایگزیکٹو کمیٹی

ہفتہ 6 فروری 2016 22:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 فروری۔2016ء) پالپا کی ایگزیکٹو کمیٹی تمام معاملات پرمتحد ہے اور پی آئی اے ملازمین کے ساتھ قومی ائیرلائن کی نجکاری کے خلاف مہم میں انکے ساتھ ہے۔ پالپا کے ممبران نہ تواپنے طور پر فلائٹ آپریشنزروک سکتے ہیں اور نہ ہی اسے اکیلے بحال کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

پالپا کی ایگزیکٹو کمیٹی نے متفقہ طور پر اپنے صدر عامر ہاشمی کو جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے فورم کی جانب سے دی جانے والی دھمکی پر شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے غیر مشروط معافی کا مطالبہ کیا ہے۔ایگزیکٹو کمیٹی نے ایک بار پھر حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اس بحران کے حل میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ قومی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن جلد از جلد بحال ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :