پنجاب میں تبلیغی جماعت پرپابندی ریاستی دہشت گردی ہے،مدارس پرچھاپے حکمرانوں کی بدمعاشی ہے جس کے خلاف سینیٹ میں تحریک التواء جمع کریں گے

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری کی حاجی محمدحسن شیرانی کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ میں گفتگو

ہفتہ 6 فروری 2016 22:33

پنجاب میں تبلیغی جماعت پرپابندی ریاستی دہشت گردی ہے،مدارس پرچھاپے ..

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء ) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری نے کہاہے کہ پنجاب میں تبلیغی جماعت پرپابندی ریاستی دہشت گردی ہے،مدارس پرچھاپے حکمرانوں کی بدمعاشی ہے جس کے خلاف سینیٹ میں تحریک التواء جمع کریں گے،ان خیالات کااظہارژوب میں صوبائی سیکرٹری مالیات حاجی محمدحسن شیرانی کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ میں گفتگوکرتے ہوئے کیااس موقع پرایم پی اے مفتی گلاب کاکڑ،مولاناشمس الدین،مولاناالوالحسین بخاری،دلاورخان شیرانی،مولوی نیک محمد،مولوی احمدحریفال سمیت دیگرموجودتھے،قبل ازین ژوب پہنچنے پرایم پی اے مفتی گلاب کاکڑ،جمعیت ژوب اورضلعی شیرانی کے رہنماؤں نے ان کااستقبال کیا،مولاناعبدالغفورحیدری نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جس مذہبی طبقے نے محمدعلی جناح کے ساتھ ملکرپاکستان بنایاتھاآج اس طبقہ پرعرصہ حیات تنگ کیاجارہاہے انہوں نے کہاکہ تبلیغی جماعت پرپابندی بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،نوازشریف مغرب اورامریکہ کے ایماء پرمدارس پرچھاپے ماررہے ہیں علماء گرفتارکررہے ہیں لیکن ایسے اقدامات ان کی سیاسی موت کاسبب بنیں گے انہوں نے کہاکہ پاکستان ہمارے اکابرعلماء نے آزادکیاتھایہ اسلام کاقلعہ رہے گاملک کااسلامی تشخص مسخ کرنے نہیں دیں گے انہوں نے کہاکہ مدارس کی آزادی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ملک میں اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پرقانون سازی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ جمہوریت سے بدظن ہورہے ہیں جمعیت علماء اسلام،وفاق المدارس،تمام مذہبی جماعتیں اس بات پرمتفق ہیں کہ پاکستان میں مسلح جدوجہدہمارے مفادمیں نہیں امریکہ کی ضرورت ہے ہم پرامن جمہوری طریقے سے اسلامی نظام کے نفاذ،مدارس،علماء اورتبلیغی جماعت کی حفاظت کے لئے ہمشیہ کی طرح کردا رادا کرتے رہیں گے درین اثناء مولاناعبدالغفورحیدری ،مولانافیض محمد،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ اورمولاناولی محمدترابی نے کوئٹہ میں بم دھماکے کی مذمت کر تے ہوئے کہاکہ اس طرح وحشیانہ حملوں سے ملک اورمسلمانوں کی بدنامی ہوتی ہے یہ نہ ملک کی خدمت ہے نہ اسلام کی،طاغوتی قوتوں کے آلہ کاراورایجنٹ ملک میں افراتفری پیداکررہے ہیں حکومت اورسیکورٹی ادارے ملک دشمنوں کے خلاف موثرکارروائی کریں اورناحق بے گناہ انسانوں کوقتل کرنے والے دہشت گردوں کوکیفرکردارتک پہنچائیں انہوں نے شہداء کی مغفرت اورزخمیوں کی جلدصحت یابی کی دعاکرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہارہمدردی کیا۔

متعلقہ عنوان :