پاکستان سپر لیگ،لاہور قلندرز کا پشاور کو جیت کے لیے 118 رنز کا ہدف

ہفتہ 6 فروری 2016 22:40

پاکستان سپر لیگ،لاہور قلندرز کا پشاور کو جیت کے لیے 118 رنز کا ہدف

دبئی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار6فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ کے میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمے کو جیت کے لیے 118 رنز کا ہدف دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں پشاور زلمے کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔لاہور قلندرز نے اننگز کا آغاز کیا تو میچ کی پہلی ہی گیند پر خطرناک بلے باز کرس گیل کو جنید خان نے کلین بولڈ کر دیا جب کہ پہلے ہی اوور کی تیسرے گیند پر رن لینے کے کوشش میں ڈیلپورٹ رن آوٹ ہو گئے ۔

(جاری ہے)

میچ کےدوسرے اوور میں محمد رضوان بھی شان ٹیٹ کی گیند پر وکٹ کیپر کامران اکمل کو کیچ دے بیٹھے ۔ عمر اکمل اور اظہر علی نے چوتھی وکٹ کے لیے 41 رنز جوڑے جس کے بعد عمر اکمل 21 رنز بنا کر پوویلین لوٹے ، اظہر علی بھی 31 رنز بنا سکے ، ڈووین براوو بھی 31 رنز بنا کر پوویلین لوٹے ، حماد اعظم 18 اور ذوہیب خان 5 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے اور لاہور نے مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 117رنز سکور کیے ، پشاور کی جانب سے اصغر نے دو جبکہ وہاب ریاض ، جنید خان اور شان ٹیٹ نے ایک ، ایک کھلاڑی آوٹ کیا ،

متعلقہ عنوان :