اورنج لائن میٹرو ٹرین کے بعد لاہور کی عوام کی اراضی "ایلی ویٹد ایکسپریس وے" منصوبے کی نظر ہونے کو تیار

muhammad ali محمد علی ہفتہ 6 فروری 2016 23:29

اورنج لائن میٹرو ٹرین کے بعد لاہور کی عوام کی اراضی "ایلی ویٹد ایکسپریس ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 فروری 2016ء) اورنج لائن میٹرو ٹرین کے بعد لاہور کی عوام کی اراضی "ایلی ویٹد ایکسپریس وے" منصوبے کی نظر ہونے کو تیار ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبائی دارلحکومت لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے بعد ایک اور بڑا منصوبہ شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت نے مین بلیورڈ سے موٹروے تک "ایلی ویٹد ایکسپریس وے" کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔ اس شاہراہ کی تعمیر پر کل 35 ارب کی لاگت آئے گی جبکہ یہ 7-10 کلومیٹر طویل ہو گی۔ اس شاہراہ کی تعمیر کیلئے عوام سے 813 کنال اراضی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عوام سے اراضی حاصل کرنے کیلئے سیکشن 6 لگائے جانے کا بھی امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :