آسٹریلین ڈومیسٹک کرکٹ میں باؤنسر نے ایک اور کھلاڑی کو زمین بوس کردیا

اتوار 7 فروری 2016 10:54

آسٹریلین ڈومیسٹک کرکٹ میں باؤنسر نے ایک اور کھلاڑی کو زمین بوس کردیا

سڈنی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار7فروری- 2016ء) نیوساؤتھ ویلز کے بیٹسمین ایڈ کوآن سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے ۔ ویسٹرن آسٹریلیا کیخلاف شفیلڈ شیلڈ میچ میں لیفٹ آرم فاسٹ بالر جوئیل پیرس کا باؤنسران کے ہیلمٹ پرلگا جس کے باعث وہ اپنا توازن قائم نہ رکھ سکے اور چند منٹ تک وکٹ پر پڑے رہے اور انجری کے باعث انہیں 2 رنز پر ریٹائرہرٹ ہونا پڑا جس کے بعد انہیں فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مقامی اسپتال میں منتقل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ایڈ کوآن کو آئندہ 24 گھنٹوں تک زیر معائنہ رکھا جائے گا تاکہ ان کی انجری کی نوعیت کا اندازہ لگایا جاسکے تاہم انجری کے باعث وہ میچ کا مزید حصہ نہیں رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :