ٹھٹھہ کے قریب ماہی گیروں کی بستی میں آگ لگنے سے 10 افراد جاں بحق،4زخمی

زخمی قریبی ہسپتال منتقل ، کئی کی حالت تشویشناک،ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ،سیاسی وسماجی رہنماؤں کا آتشزدگی میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے گہرے دکھ اور افسوس کااظہار

اتوار 7 فروری 2016 11:23

ٹھٹھہ کے قریب ماہی گیروں کی بستی میں آگ لگنے سے 10 افراد جاں بحق،4زخمی

ٹھٹھہ/کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 فروری۔2016ء ) ٹھٹھہ میں کیٹی بندر کے قریب جزیرے میں ماہی گیروں کی جھونپڑی میں آگ لگنے سے خواتین اور بچوں سے 10 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے،زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے ،سیاسی وسماجی رہنماؤں نے آتشزدگی میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ۔

(جاری ہے)

اتوار کو ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے کیٹی بندر میں ایک جزیرے پر رہائش پزیر ماہی گیر اپنی جھونپڑیوں میں سو رہے تھے کہ ایک جھونپڑی میں لالٹین گرنے سے آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری جھونپڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے سے 4 افراد تو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ 10 کو شدید زخمی حالت میں کشتی کے ذریعے کراچی منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم اسی دوران راستے میں ہی 6 افراد دم توڑ گئے جب کہ 4 کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ جھونپڑیوں میں خانہ بدوشوں کی کثیر تعداد رہائش پزیر تھی جن کی جمع پونجیا ں بھی جل کر حاکستر ہو گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آگ اس وقت لگی جب لوگ اپنی جھونپڑیوں میں آرام کر رہے تھے تاہم آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

متعلقہ عنوان :