دبئی،سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے پاکستانی نژاد نوجوان ڈوب کر جاں بحق

اتوار 7 فروری 2016 11:24

دبئی،سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے پاکستانی نژاد نوجوان ڈوب کر جاں بحق

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 فروری۔2016ء ) دبئی میں ہنی مون کیلئے جانے والا پاکستانی نژاد نوجوان سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ۔ پاکستانی نژاد برطانوی جوڑے کا تعلق برطانوی علاقے بیڈ فورڈ شائر سے تھا۔

(جاری ہے)

حادثہ اس وقت رونما ہوا جب دولہاتیراکی نہ جاننے کے باوجود فائیو سٹارہوٹل کے سوئمنگ پول میں نہانے کیلئے اترا۔ شوہر کو ڈوبتا دیکھ کر دلہن نے بھی سوئمنگ پول میں چھلانگ لگا دی تاہم دونوں کو تیرنا نہیں آتا تھا۔ ہوٹل ملازمین نے جب دونوں کو باہر نکالا تو شوہر بے ہوش ہو چکا تھا۔ اسے طبی امداد فراہم کی گئی مگروہ دم توڑ گیا۔ واقعے پر پاکستانی کمیونٹی نے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ۔