امن و امان کی صورتحال کیوجہ سے شوبز کی سر گرمیاں بھی متاثر ہوئی لیکن مستقبل سے مایوس نہیں ‘ افشاں زیبی

دنیا گھومی ہوں ،جو اطمینان اپنے ملک میں ہے وہ کہیں نہیں ملا‘ فنکار بیرون ممالک پاکستان کے سفیر ہوتے ہیں‘ گلوکارہ

اتوار 7 فروری 2016 12:11

امن و امان کی صورتحال کیوجہ سے شوبز کی سر گرمیاں بھی متاثر ہوئی لیکن ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 فروری۔2016ء) گلوکارہ افشاں زیبی نے کہا ہے کہ دنیا کے کئی ممالک میں جانے کا اتفاق ہوا ہے لیکن جو اطمینان اور خوشی اپنے ملک میں ہے وہ کہیں نہیں ملی ، امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے یقینا شوبز کی سر گرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں لیکن مستقبل سے مایوس نہیں ۔ ایک انٹر ویو میں گلوکارہ نے کہا کہ حال ہی میں بیرون ملک دورہ کر کے آئی ہوں جہا ں پر میرے شوز انتہائی کامیاب رہے ۔

(جاری ہے)

بیرون ملک ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ پاکستان کی سفیر کا کردار ادا کروں اور اس میں کامیاب بھی رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پردیس میں رہنے والے پاکستانیوں کے چہروں پر خوشی دیکھ کر بہت اچھا لگتا ہے اور میری کوشش ہو گی کہ گاہے بگاہے ان ممالک میں شوز کا اہتمام کروں جہاں پاکستانیوں کی زیادہ تعداد مقیم ہے ۔۔ افشاں زیبی نے کہا کہ گلوکاری کی طرف بھرپور توجہ ہے اور آنے والے دنوں اپنے پرستاروں کو سر پرائز دوں گی ۔

متعلقہ عنوان :