حکومت فلم انڈسٹری کی سر پرستی ،جوائنٹ ونچر کرتے ہوئے سرمایہ کاری بھی کرے ‘ سید نور

وزیراعظم کی طرف سے فلم انڈسٹری کی بحالی کے سلسلہ میں اجلاس کا بلانا خوش آئند ہے ‘ سینئر ہدایتکار

اتوار 7 فروری 2016 12:11

حکومت فلم انڈسٹری کی سر پرستی ،جوائنٹ ونچر کرتے ہوئے سرمایہ کاری بھی ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 فروری۔2016ء) سینئر ہدایتکار سید نور نے کہا ہے کہ تسلسل سے فلمیں بنتی رہنی چاہئیں یہی اقدام ہماری انڈسٹر ی کی ترقی کا زینہ ثابت گا، وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے فلم انڈسٹری کی بحالی کے سلسلہ میں اجلاس کا بلانا خوش آئند ہے ۔ ایک انٹر ویو میں سید نور نے کہا کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری میں بہت ٹیلنٹ ہے اسے صرف بروئے کار لانے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت سے لوگ فلم انڈسٹری میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں لیکن انہیں دوسرے شعبوں کی طرح حکومت سے کسی طرح کی کوئی مراعات نہیں دی جاتیں۔فلم انڈسٹری میں سرمایہ کاری کرنے والے نہ صرف تفریح کیلئے سستی تفریح کا سامان کر رہے ہیں بلکہ اس سے کئی لوگوں کا روزگار بھی وابستہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے فلم انڈسٹری کی بحالی کے سلسلہ میں اجلاس بلانا خوش آئند ہے ۔ حکومت کو تجویز ہے کہ اس سلسلہ میں فلم انڈسٹری کے سینئر لوگوں کو بلا کرفلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے ان کے ساتھ مشاورت کی جائے۔ حکومت فلم انڈسٹری کی نہ صرف سر پرستی کرے بلکہ جوائنٹ ونچر کرتے ہوئے سرمایہ کاری بھی کرے اس سے حکومت کو بھی فائدہ پہنچے گا ۔

متعلقہ عنوان :