کسی بھی شخص کی کامیاب زندگی میں صلاحیتوں کا بڑا عمل دخل ہوتا ہے ‘ ماریہ واسطی

اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر موجودہ مقام حاصل کیا ہے جسے برقرار رکھنے کیلئے ہر وقت کوشاں رہتی ہوں

اتوار 7 فروری 2016 12:11

کسی بھی شخص کی کامیاب زندگی میں صلاحیتوں کا بڑا عمل دخل ہوتا ہے ‘ ماریہ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 فروری۔2016ء) نامور اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ کسی بھی شخص کی کامیاب زندگی میں صلاحیتوں کا بڑا عمل دخل ہوتا ہے ، اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر موجودہ مقام حاصل کیا ہے جسے برقرار رکھنے کیلئے ہر وقت کوشاں رہتی ہوں۔ ایک ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ خوبصورت چہرہ خدا کا تحفہ ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

میرے نزدیک ہر انسان خوبصورت ہوتا ہے لیکن صلاحیتوں کے اعتبار سے مختلف کیٹگریز ہیں۔ اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر موجودہ مقام حاصل کیا ہے جسے برقرار رکھنے کیلئے ہر وقت کوشاں رہتی ہوں۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ ضروری نہیں کہ انسان کی ہر خواہش پوری ہو جائے ، زندگی میں برے دن بھی آتے ہیں لیکن جو لوگ کبوتر کی طرح آنکھ بند کر لیتے ہیں ناکامی ان کا مقدر بن جاتی ہے ۔ ہر انسان میں آگے بڑھنے کی لگن ہوتی ہے جسکے باعث خواہشات بھی جنم لیتی ہیں لیکن یہ ضروری نہیں کہ انسا ن جو بھی خواہش کرے وہ ضرور پوری ہو ۔

متعلقہ عنوان :