جدہ میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش '' دی ہوٹل شو '' میں شرکت کے خواہش مند اداروں سے 19 فروری تک درخواستیں طلب
اتوار 7 فروری 2016 12:38
اسلام آباد ۔ 7 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 فروری۔2016ء) ٹریڈ ڈویلپمینٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش '' دی ہوٹل شو '' میں شرکت کے خواہش مند اداروں سے 19 فروری 2016ء تک درخواستیں طلب کی ہیں۔
(جاری ہے)
اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق تین روزہ عالمی تجارتی نمائش 17 مئی 2016ء کو شروع ہو گی جس میں ہوٹل ٹیکسٹائلز، تولئے، پردے، بسترے کی چادریں، یونیفارمز، ایپرن، ٹیبل کلاتھ، مشینیں، مشین اور ہاتھ سے بنے ہوئے قالین اور کٹلری سمیت مختلف مصنوعات تیار اور برآمد کرنے والے ادارے شرکت کر سکیں گے، جس سے ملکی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔
واضح رہے کہ تین روزہ عالمی تجارتی میلہ 19مئی 2016ء کو اختتام پذیر ہوگا۔ میلے میں شرکت کے حوالے سے دیگر تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.