بھارتی مسافر کو دل کا دورہ پڑنے پر لاہور ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنے والا ائیر فرانس کا طیارہ سات گھنٹے بعد منزل کی طرف روانہ

متل سندھو کو پی آئی سی منتقل کرکے طبی امداد دی گئی ، ڈاکٹروں کے سرٹیفکیٹ کے بعد پائلٹ نے دوبارہ طیارے میں سوار کر لیا

اتوار 7 فروری 2016 12:43

بھارتی مسافر کو دل کا دورہ پڑنے پر لاہور ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 فروری۔2016ء) نئی دہلی سے فرانس جاتے ہوئے بھارتی مسافر کو دل کا دورہ پڑنے پر لاہور ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنے والا ائیر فرانس کا طیارہ تقریباً سات گھنٹے بعد اپنی منزل کی طرف روانہ ہو گیا ۔ ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق ائیر فرانس کا طیارہ اے آرایف 225نئی دہلی سے فرانس جارہا تھاکہ پرواز میں سوار بھارتی مسافر متل سندھو کو دل کا دورہ پڑنے پر پائلٹ نے طیارے کی رات دو بجے لاہور ائیر پورٹ پرہنگامی لینڈ کرائی ۔

(جاری ہے)

اس کے بعد سول ایوی ایشن کی ایمبولینس کے ذریعے بھارتی مسافر کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر کے طبی معائنہ اور علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق مسافر کی طبیعت سنبھلنے اور سفرکے قابل ہونے پر ڈاکٹروں کی طرف سے سر ٹیفکیٹ جاری کیا گیا جس کے بعد اسے دوبارہ ائیر پورٹ لیجایا گیا اور پائلٹ نے ڈاکٹروں کا سرٹیفکیٹ دیکھ کر اسے دوبارہ پرواز میں سوار کر لیا اور صبح تقریباً ساڑھے نو بجے طیارہ اپنی منزل فرانس روانہ ہو گیا ۔ ذرائع کے مطابق اس دوران تمام مسافر طیارے میں ہی بیٹھے رہے۔

متعلقہ عنوان :