رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران کوہاٹ سیمنٹ کے بعداز ٹیکس منافع میں 53فیصد سے زائد کا نمایاں اضافہ

رواں مالی سال کے ابتدائی چھ مہینوں کے دوران کمپنی نے 2.10ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا

اتوار 7 فروری 2016 13:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 فروری۔2016ء)رواں مالی سال 2015-16ء کی پہلی ششماہی کے دوران کوہاٹ سیمنٹ کے بعداز ٹیکس منافع میں 53فیصد سے زائد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

کوہاٹ سیمنٹ کے مالیاتی اعداوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی چھ مہینوں کے دوران کمپنی نے 2.10ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا ہے اور کمپنی کی فی حصص آمدنی 13.60روپے تک بڑھ گئی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کو 1.37ارب روپے کا منافع حاصل ہوا تھا اور اسکی فی حصص آمدن 8.84روپے ریکارڈ کی گئی تھی اسطرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں کمپنی نے 53.28فیصد زائد کا بعد ازٹیکس منافع حاصل کیا ہے ۔