ابو ظہبی ٗتجارتی نمائش انٹر نیشنل جیولری اینڈ واچ شو میں شرکت کے خواہش مند وں سے درخواستیں طلب کرلی گئیں

دو روزہ عالمی تجارتی نمائش 03مئی 2016ء کو شروع ہو گی

اتوار 7 فروری 2016 13:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 فروری۔2016ء)پاکستان میں تجارت کے ترقیاتی ادارے ( ٹی ڈی اے پی) نے ابو ظہبی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش انٹر نیشنل جیولری اینڈ واچ شو میں شرکت کے خواہش مند بر آمدی اداروں سے 19 فروری 2016ء تک درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

ادرے کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق دو روزہ عالمی تجارتی نمائش 03مئی 2016ء کو شروع ہو گی جس میں جیولری ، ہیرے ، سونا ، چاندی ، ڈیزائنر اور فیشن جیولری ، قیمتی پتھر ، جوہرات ، موتی ، قیمتی اور نیم قیمتی پتھروں سمیت مختلف مصنوعات تیار اور برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے عالمی خریداروں کے سامنے اپنی مصنوعات کی نمائش اور کاروباری معاملات طے کر سکیں گے، جس سے ملکی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ دو روزہ عالمی تجارتی میلہ 04مئی 2016ء کو اختتام پذیر ہوگا۔ میلے میں شرکت کے حوالے سے دیگر تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔