شام کے صدربشارالاسد کی والدہ 86 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں

انیسہ مخلوف گزشتہ کچھ عرصہ سے علیل تھیں،ایوان صدر کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اتوار 7 فروری 2016 13:30

شام کے صدربشارالاسد کی والدہ 86 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 فروری۔2016ء) شام کے صدر بشارالاسد کی والدہ انیسہ مخلوف انتقال کر گئیں۔ ان کی عمر 86 برس تھی۔وہ گزشتہ کچھ عرصہ سے علیل تھیں ،شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر بشارالاسد کی والدہ کے انتقال پر ایوان صدر کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ایوان صدر کے بیان کے مطابق صدر بشارالاسد کی والدہ اور سابق صدر حافظ الاسد کی بیوہ 86 سال کی عمرمیں دمشق میں انتقال کر گئیں۔

بشارالاسد کی متوفیہ والدہ 1930ء میں اللاذقیہ شہرمیں پیدا ہوئیں اور 1957ء کو وہ حافظ الاسد سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔ ان کے کل پانچ بیٹے بیٹیاں ہیں جن میں صدر بشارالاسد، ماھر الاسد اور بشریٰ اسد حیات جب کہ باسل اور مجد وفات پا چکے ہیں۔سنہ2012ء میں یورپی یونین نے جب شام پر اقتصادی پابندیاں عاید کیں تو پابندیوں کی فہرست میں بشارالاسد کی اہلیہ اور اس کی ہمشیرہ کا نام بھی شامل تھا۔

متعلقہ عنوان :