جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ نو فروری کو کھیلا جائیگا

اتوار 7 فروری 2016 13:44

جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا ..

سنچورین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 فروری۔2016ء) جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ نو فروری کو سنچورین میں کھیلا جائیگا شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا میچ 9 فروری کو سینچورین، چوتھا 12 فروری کو جوہانسبرگ جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 14 فروری کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

دورے میں شامل پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 19 فروری کو کیپ ٹاؤن اور دوسرا 21 فروری کو جوہانسبرگ کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :