ڈین جونز نے سعید کی پاکستان ٹیم میں واپسی کی حمایت کردی
اتوار 7 فروری 2016 13:44
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 فروری۔2016ء) اسلام آباد ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈین جونیز نے سعید اجمل کی پاکستانی ٹیم میں واپسی کی حمایت کر دی ہے ۔ اسلام آباد ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈین جونز نے خلیج ٹائمز کے ساتھ گفتگو میں سعید کی تعریف کرتے ہوئے انہیں یونائیٹڈ ٹیم اور پاکستان کرکٹ کیلئے بہت مثبت قرار دیا۔انہوں نے کہاکہ میرے خیال میں ان کا تجربہ بہت کام آیا ٗوہ جانتے ہیں کہ کس جگہ پر کتنی رفتار سے اور کیسی گیند پھینکنی ہے ٗ وہ واقعی بہت بڑے کھلاڑی ہیں۔
سعیداجمل نے زلمی کے خلاف میچ میں پہلے اوور میں صرف ایک رن دیا دوسرے اوور میں انہوں نے بنگلہ دیش کے تمیم اقبال کو بالکل نہ کھیلنے دیا اور صرف ایک رن دیا۔سعید نے میچ میں مقررہ چار اوورز میں 19 رنز کے عوض ایک وکٹ لی اور جارحانہ بلے بازوں شاہد آفریدی ٗڈیرن سیمی اور کامران اکمل کے باوجود زلمی 145 سے زائد اسکور نہ بنا سکی۔(جاری ہے)
ڈین جونز نے سعید اجمل کو سراہتے ہوئے کہا گزشتہ ایک سال کے دوران ان کے ساتھ جو کچھ ہوا ٗ اس کو مد نظر رکھتے ہوئے انہوں نے آج بہت عمدہ کھیلا۔
ڈین جونز نے نوجوان باولر رومان رئیس کو بھی سراہا۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے رومان پشاور کے خلاف اسلام آباد کے سب سے کم رنز دینے والے باولر تھے۔انہوں نے کہاکہ میرے خیال میں رومان بہت اچھا کھیلے۔ انہوں نے دباؤکے باوجود توازن نہیں کھویا۔ جہاں تک پاکستان کرکٹ کا تعلق ہے وہ ایک مستقبل کے ایک بہترین کرکٹر ثابت ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی شروعات اچھی نہیں رہی تاہم ہمیں ایک وقت پر صرف ایک میچ پر توجہ دینی ہو گی۔ہمیں پلے آف کیلئے کوالی فائی کرنے کی خاطر خود کو بہتر بنانا ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی بھی اپ گریڈ ہوگا، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی
-
پی ایس ایل 9 : سرفراز احمد، ایلکس ہیلز فلاپ الیون میں شامل
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ مجاہد اللہ ترین کی اظہار تعزیت
-
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کا رواں سال پاکستان میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے اخراجات کے لئے پی سی بی اور دو صوبوں سے رجوع کرنے کا فیصلہ
-
ڈاکٹرعثمان انور کی پنجاب پولیس کے برانڈ ایمبیسیڈر شاداب خان کو پی ایس ایل سیزن 09 کا فائنل جیتنے پر مبارکباد
-
بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ عید الفطر کے بعد کھیلا جائے گا
-
پی ایس ایل 9: شاداب خان نے میڈل والدہ کو پہنایا، ایوارڈ اہلیہ کو دے دیا
-
پی ایس ایل 9: محسن نقوی کراچی میں کرائوڈ کی کم حاضری پر حیران
-
پی ایس ایل 9 ٹرافی جیتنے کے بعد مزید 4 سے 5 سال تک کھیل سکتا ہوں : عماد وسیم
-
نیوزی لینڈ سیریز: پی سی بی فٹنس کیمپ کے لیے کھلاڑیوں کا اعلان جلد کرے گا
-
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں کا پی ایس ایل 9 میں کامیابی کے بعد فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی
-
نسیم شاہ نے ملتان سلطانز سے فتح چھین لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.