ساف گیمز میں پاک بھارت ہاکی ٹیمیں (کل)آمنے سامنے ہونگی ٗ تمام ٹکٹیں ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئیں

صبح سے قطار میں لگے کئی شائقین کو مایوسی کے عالم میں ہی لوٹنا پڑا ہاکی مقابلوں کی ٹکٹوں کے نرخ 50 سے لے کر 500 روپے کے درمیان رکھے گئے تھے

اتوار 7 فروری 2016 13:46

ساف گیمز میں پاک بھارت ہاکی ٹیمیں (کل)آمنے سامنے ہونگی ٗ تمام ٹکٹیں ..

لاہور/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 فروری۔2016ء) ساف گیمز میں پاک بھارت ہاکی میچ کی تمام ٹکٹیں ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئیں ٗصبح سے قطار میں لگے کئی شائقین کو مایوسی کے عالم میں ہی لوٹنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق ساف گیمز کا باقاعدہ میلہ بھارت میں سج چکا ہے دوسرے مقابلے میں بھارت کی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف ایکشن میں دکھائی دے گی،البتہ شائقین کی نظریں8 فروری کو گوہاٹی کے مولانا ایم ڈی طیب اﷲ ہاکی اسٹیڈیم میں شیڈول پاک بھارت مقابلے پر جمی ہیں اور دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے ذرائع کے مطابق 20 ہزار کی گنجائش والے اسٹیڈیم کی تمام ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں، گذشتہ روز شائقین بھر پور کوششوں کے باوجود میچ کے ٹکٹس حاصل نہیں کر سکے۔

انھیں مایوسی کے عالم میں گھروں کی راہ لینا پڑی۔

(جاری ہے)

مزید معلوم ہوا ہے کہ انتظامیہ کا خیال تھا کہ مقابلوں کے دوران شائقین کی دلچسپی زیادہ نہیں ہوگی اس لیے ہاکی مقابلوں کی ٹکٹوں کے نرخ 50 سے لے کر 500 روپے کے درمیان رکھے تھے البتہ اب انھیں اپنے فیصلے پر ضرور افسوس ہو رہا ہوگا۔گزشتہ ایونٹ کے فائنل میں مقررہ وقت میں میچ 1-1 ڈرا ہونے کے بعد پاکستان نے پلینٹی اسٹروکس پر روایتی حریف انڈیا کو 3-4 سے شکست دے کر سونے کا تمغہ جیتا تھا ٗڈراز کے مطابق ایونٹ میں چار ٹیمیں (پاکستان ٗانڈیا ٗ سری لنکا اور بنگلہ دیش) لیگ اور ناک آؤٹ کی بنیاد پر مد مقابل ہوں گی۔

پاکستان اپنا آخری میچ دس فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا۔لیگ میں تیسری اور چوتھی پوزیشن پر آنے والی ٹیمیں کانسی جبکہ ٹاپ ٹو ٹیمیں سونے کے تمغے کیلئے مدمقابل ہوں گی۔ یہ دونوں میچ 12 فروری کو شیڈول ہیں۔

متعلقہ عنوان :