رئیس کی شوٹنگ بند کرانے کا مطالبہ کرنے والے 34وی ایچ پی کارکنان گرفتار

اتوار 7 فروری 2016 13:57

رئیس کی شوٹنگ بند کرانے کا مطالبہ کرنے والے 34وی ایچ پی کارکنان گرفتار

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 فروری۔2016ء) بولی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ’’رئیس ‘‘ کی شوٹنگ کے سلسلے میں بھارتی شہر گجرات کے دور ے پر ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی انتہا پسند تنظیم وشوا ہندو پریشد کے سرگرم کارکنان کی طرف سے سپر سٹار کی فلم کی شوٹنگ رکوانے کیلئے احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے انتہا پسند تنظیم کے کارکان کی جانب سے سپر سٹار کے چند ماہ قبل میں ملک میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی پر اپنی رائے کا اظہار کرنے کی بنا پرانکے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔حالیہ میڈیا رپورٹس کے مطابق گجرات کی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے وی ایچ پی کے34کارکنان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ان کارکنان کو گجرات پولیس ایکٹ کے سیکشن68کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔واضح رہے اس سے قبل اداکار کی گزشتہ سال نمائش کیلئے کی جانے والی فلم ’’دل والے‘‘ کی نمائش پر بھی انکے متنازعہ بیان کی وجہ سے متعدد بھارتی شہروں میں پابندی عائد کی گئی تھی

متعلقہ عنوان :