آئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ، سری لنکا نے انگلینڈ کو6وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

سری لنکا نے 185رنز کا ہدف4وکٹوں کے نقصان پر35.4اوورز میں پورا کر لیا، اویشکا فرنینڈو کے95رنز انگلینڈ کی جانب سے ڈین لارنس اور ثاقب محمود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

اتوار 7 فروری 2016 14:43

آئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ، سری لنکا نے انگلینڈ کو6وکٹوں سے شکست دیکر سیمی ..

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 فروری۔2016ء) بنگلہ دیش میں جاری آئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں سری لنکا نے انگلینڈ کو6وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا،سری لنکا انڈر 19ٹیم نے 185رنز کا ہدف4وکٹوں کے نقصان پر35.4اوورز میں پورا کر لیا۔سری لنکا کی جانب سے اویشکا فرنینڈو95،اسلنکا34اور بندارا 22رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے ڈین لارنس اور ثاقب محمود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو میر پور میں کھیلے گئے آئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔انگلینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے 49.2اوورز میں 184رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کی جانب سے کالم ٹیلر 42،بین گرین 26،سیم کرن اور بارٹلیٹ نے 25،25 جبکہ بریڈ ٹیلر 22رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

سری لنکا انڈر 19کی جانب سے ڈی سلوانے 3،فرنینڈونے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں سری لنکا انڈر 19ٹیم نے 185رنز کا ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر35.4اوورز میں پورا کر لیا۔سری لنکا کی جانب سے اویشکا فرنینڈو95،اسلنکا 34اور بندارا 22رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔انگلینڈ کی جانب سے ڈین لارنس نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ واضح رہے کہپہلے کوارٹر فائنل میں بنگلہ دیش نے نیپال ،دوسرے کورٹر فائنل میں بھارت نے نمبیبیا کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

متعلقہ عنوان :