آسٹریلوی فاسٹ باؤلر کین رچرڈسن نیوزی لینڈ کیخلاف فیصلہ کن ون ڈے سے باہر

اتوار 7 فروری 2016 14:43

آسٹریلوی فاسٹ باؤلر کین رچرڈسن نیوزی لینڈ کیخلاف فیصلہ کن ون ڈے سے ..

ہیملٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 فروری۔2016ء) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر کین رچرڈسن فٹنس مسائل کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ سے باہر ہوگئے، جول پیرس کو ان کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق رچرڈسن نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ کی تیاریوں کے سلسلے میں ٹریننگ سیشن کے دوران کمر کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے تھے جس کے باعث وہ کیویز کے خلاف دوسرے میچ میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکے، ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اور وہ آخری میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے، مزید معائنے کے لئے انہیں وطن واپس بھجینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان کے متبادل کے طور پر ویسٹرن آسٹریلیا کے جول پیرس کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :