ساؤتھ ایشین گیمز،پاک بھارت ہاکی میچ کی ٹکٹیں ہاتھوں ہاتھ فروخت، کئی شائقین کومایوس لوٹنا پڑا

اتوار 7 فروری 2016 14:48

ساؤتھ ایشین گیمز،پاک بھارت ہاکی میچ کی ٹکٹیں ہاتھوں ہاتھ فروخت، کئی ..

گوہاٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 فروری۔2016ء) ساؤتھ ایشین گیمزمیں پاک بھارت ہاکی ٹیموں کے مابین (کل)پیر کو مقابلہ ہو گا، پاک بھارت ہاکی میچ کی تمام ٹکٹیں ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئیں، صبح سے قطار میں لگے کئی شائقین کو مایوسی کے عالم میں ہی لوٹنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق ساف گیمز کا باقاعدہ میلہ بھارت میں سج چکا ہے، شائقین کی نظریں8 فروری کو گوہاٹی کے مولانا ایم ڈی طیب اﷲ ہاکی اسٹیڈیم میں شیڈول پاک بھارت مقابلے پر جمی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 20 ہزار کی گنجائش والے اسٹیڈیم کی تمام ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں، گذشتہ روز شائقین بھر پور کوششوں کے باوجود میچ کے ٹکٹس حاصل نہیں کر سکے۔انھیں مایوسی کے عالم میں گھروں کی راہ لینا پڑی۔مزید معلوم ہوا ہے کہ انتظامیہ کا خیال تھا کہ مقابلوں کے دوران شائقین کی دلچسپی زیادہ نہیں ہوگی اس لیے ہاکی مقابلوں کی ٹکٹوں کے نرخ 50 سے لے کر 500 روپے کے درمیان رکھے تھے البتہ اب انھیں اپنے فیصلے پر ضرور افسوس ہو رہا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :