ملکی تاریخ میں پہلی بار ویل چیئر کرکٹ ٹریننگ اینڈ کوچنگ کلینک کا انعقاد

ملک بھر سے تقریباً 100ویل چیئر یوزر کرکٹر نے اس کوچنگ کلینک میں شرکت کی

اتوار 7 فروری 2016 14:57

ملکی تاریخ میں پہلی بار ویل چیئر کرکٹ ٹریننگ اینڈ کوچنگ کلینک کا انعقاد

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 فروری۔2016ء ) محکمہ کھیل حکومت سندھ اور پاکستان ویل چیئر کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ملکی تاریخ میں پہلی بار ویل چیئر کرکٹ ٹریننگ اینڈ کوچنگ کلینک کا انعقاد کیا گیا۔ ملک بھر سے تقریباً 100ویل چیئر یوزر کرکٹر نے اس کوچنگ کلینک میں شرکت کی۔اس کو چنگ کلینک میں 12مختلف شہروں سے شرکت کیلئے ویل چےئر یوزر کرکٹر کراچی آئے تھے۔

ویل چیئر کرکٹ ٹریننگ اینڈ کوچنگ کیمپ کراچی میں تین مختلف مقامات پر تین مرحلوں میں منعقد کیا گیا۔ کراچی جیم خانہ دو روزہ کوچنگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ ویل چیئر کرکٹ کوچنگ کلینک کا افتتاح اسٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر فرخ وسیم نے کراچی جیم خانہ میں کیا۔اس موقع پر سوئس قونصل جنرل ایمل وائس، سابقہ صدر کراچی جیم خانہ جہانگیر مغل ، چیئر مین فیوجیز گروپ ریحان حنیف ،ڈاکٹرپرویز رضوی ، عتیق الرحمان ، محترمہ اسماء شاہ اور سابق کرکٹر سلیم یوسف موجود تھے۔

(جاری ہے)

۔ افتتاحی تقریب سے فرخ وسیم نے کہا کہ نوجوان خصوصی افراد معاشرے کا کارآمد حصہ ہیں اور ان کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے سے 12مختلف شہروں سے شرکت کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک میں اس منفرد کھیل کا بھرپور ٹیلنٹ موجود ہے اور محکمہ کھیل حکومت سندھ کا اس ایونٹ کو منعقد کرانے پر تعاون فراہم کیا ،اس کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان خصوصی افراد معاشرے کا کارآمد حصہ ہیں اور ان کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے سے 12مختلف شہروں سے شرکت کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک میں اس منفرد کھیل کا بھرپور ٹیلنٹ موجود ہے۔

PWCAکی جانب سے مہمان خصوصی بریگیڈئیر فرخ وسیم کو ایونٹ کی شیلڈ پیش کی گئی۔دوسرے مرحلے میں ویل چیئر کرکٹ کوچنگ کلینک اور ٹریننگ کیمپ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں منعقد ہوا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد نے PWCAکی ملک میں ویل چیئر کرکٹ کو فروغ دینے کی کاوشوں کو سراہا اور اس موقع پر موجود نوجوان خصوصی افراد کو کرکٹ کے حوالے سے اہم مشورے بھی دئیے اور نوجوانوں میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے۔

ویل چیئر کرکٹ ٹریننگ اینڈ کوچنگ کلینک کا تیسرا اور آخری مرحلہ اصغر علی شاہ کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوا۔ جس میں تجربے کار کوچز اور اسپورٹس ٹرینر نے ویل چیئر یوزرز کو سائنسی ٹیکنیک سے روشناس کرایااور اْن کو مختلف قسم کی ورزش بھی تمام سیشن میں کرائی گئی۔ اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی محترمہ اسما ء شاہ تھیں۔ممتاز صنعتکار مہتاب الدین چاوٴلہ ، ممتاز بزنس مین محمد یحیٰ پولانی ،عتیق الرحمان ،ڈاکٹر فرحان عیسیٰ ،اداکار سعود ، ممتاز سماجی کارکن صارم برنی اس موقع پر موجود تھے۔

تقریب کی مہمان خصوصی اسماء شاہ نے کہاکہ اس طرح کے ایونٹ صحت مند معاشرے کی ضمانت ہیں اور خصوصی افراد کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرنا انتہائی ضروری ہے۔اصغر علی شاہ اسپورٹس فاوٴنڈیشن کے روح رواں سرجن ڈاکٹر سید عمران علی شاہ نے کہا کہ ویل چیئر کرکٹ پلیئرز کے اندر بے انتہا ٹیلینٹ موجود ہے ،صرف انہیں گروم کرنے کی ضرورت ہے۔ آخر میں کیمپ میں شرکت کرنے والے ویل چیئر کرکٹ پلیئرز میں سرٹیفیکٹس اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :