پاکستان سپر لیگ، لو سکورنگ میچوں نے پی سی بی ، پی ایس ایل منتظمین کی منصوبہ بندی پر کئی سوال کھڑے کر دئیے

اتوار 7 فروری 2016 15:00

پاکستان سپر لیگ، لو سکورنگ میچوں نے پی سی بی ، پی ایس ایل منتظمین کی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ کے اب تک پانچ میچ کھیلے جا چکے لیکن ابھی تک کوئی بھی ٹیم ایک سو پچاس رنز نہیں بنا سکی۔ لو اسکورنگ میچوں نے پی سی بی اور پی ایس ایل منتظمین کی منصوبہ بندی پر کئی سوال کھڑے کر دئیے ہیں۔پاکستان سپر لیگ کے آغاز پر خیال کیا جا رہا تھا کہ دوسری لیگز کی طرح پی ایس ایل میں بھی چوکوں چھکوں سے بھرپور کرکٹ دیکھنے کو ملے گی لیکن ابھی تک شائقین جارحانہ شارٹس دیکھنے کو ترس رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل میں اب تک پانچ میچ ہو چکے ہیں لیکن کوئی بھی ٹیم ایک سو پچاس رنز کا ہدف نہیں دے سکی۔ دوسری جانب شارجہ میں جاری ماسٹر چیمپئنز لیگ میں چوکوں اورچھکوں کی بہار ہے۔ایم سی ایل میں جارحانہ بلے بازی کی بدولت دو سو سے زائد رنز بھی بن چکے ہیں۔ پاکستان کے سابق کپتان سلیم ملک نے لواسکورنگ پچیں بنائے جانے کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کو کامیاب بنانے کیلئے ایسی پچوں کی تیاری ضروری تھی جہاں شائقین کو تیز کرکٹ دیکھنے کو ملتی۔