خورشید شاہ بتائیں اپنے دور حکومت میں ملک کا کیا فائدہ کیا ، پنڈورا بکس کھلا تو بات دور تک جائے گی، رانا تنویر

اتوار 7 فروری 2016 15:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 فروری۔2016ء)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی جانب سے وزیر اعظم پر تفقیدکے بعد ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خورشید شاہ قوم کو یہ بھی بتائیں کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں ملک کو کیا کیا فائد ے د ئیے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں 35 خطوط کے بارے میں پتہ چلا ہے جو خورشید شاہ نے وزیر اعظم کو لکھے تاہم اگر پنڈورا بکس کھلا تو بات بہت دور تک جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ ایک میچور سیاستدان ہیں ،ان سے اس طرح کی بیان بازی کی امید نہیں کی جا سکتی اور نہ ہی انہیں ایسی باتیں ذیب دیتی ہیں