ہیلری کلنٹن نے پاکستان میں چلنے والے پرائم ٹائم شوز کے حوالے سے روزانہ کی بنیادوں پر جامع سمری رپورٹ طلب کی تھی

پاکستان میں آنے والے امریکی حکام کیلئے پاکستان کے صحافی اور میڈیا معلومات کے بنیادی ذرائع تھے ٗ سفارتی حکام جنرل حمید گل کی جانب سے امریکہ پر بے نظیر بھٹو کے مبینہ قتل کے الزام پر مایوسی کا اظہار کیا گیا

اتوار 7 فروری 2016 15:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 فروری۔2016ء) امریکہ کی موجودہ صدارتی اْمیدوار ہیلری کلنٹن نے پاکستان میں چلنے والے پرائم ٹائم شوز کے حوالے سے روزانہ کی بنیادوں پر ایک جامع سمری رپورٹ طلب کی تھی جس کے جواب میں یہ ای میلز بھیجی گئیں جن میں ان پروگرامز میں زیر بحث لائے جانے والے موضوعات کی تفصیلات فراہم کرنے کا کہا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ کی موجودہ صدارتی اْمیدوار ہیلری کلنٹن نے پاکستان میں چلنے والے پرائم ٹائم شوز کے حوالے سے روزانہ کی بنیادوں پر ایک جامع سمری رپورٹ طلب کی تھی جس کے جواب میں یہ ای میلز بھیجی گئیں، جن میں ان پروگرامز میں زیر بحث لائے جانے والے موضوعات کی تفصیلات فراہم کرنے کا کہا گیا تھا۔واشنگٹن میں امریکی سفارت خانے کے ملازمین اور اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ حکام کو روزانہ کی بنیادوں پر ای میل کے ذریعے پاکستانی میڈیا کی سمری ارسال کی جاتی رہی، امریکی صدارتی امیدوار کی حال ہی میں منظر عام پر آنے والی ای میل میں سال 2009 سے 2012 کے درمیان کی جانے والی ای میلز کی کثیر تعداد شامل ہے۔

(جاری ہے)

یہ ای میلز مقامی میڈیا کی ذریعے سے اسلام آباد کے ساتھ واشنگٹن کے تعلقات کی غیر معمولی ترجمانی کرتی ہیں نجی ٹی وی کے مطابق موجودہ اور سابق سفارتی حکام نے اعتراف کیا کہ پاکستان میں آنے والے امریکی حکام کے لیے یہاں کے صحافی اور میڈیا معلومات کے بنیادی ذرائع تھے ان ٹاک شوز اور خبر کی کوریج کی سمریز کس نے کہا اور کیا کہا گیاپر مشتمل جامع تفصیلات پر مشتمل ہوتی اور اگر اس میں کوئی دلچسپی کا پہلو ہوتا تو واشنگٹن میں ہیلری کلنٹن اپنے معاونین کے ساتھ اس پر بات چیت کرتی تھیں۔

وڈرو ولسن سینٹر سے مائیکل کوگلیمین نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی نظروں میں پاکستانی میڈیا کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اسلام آباد میں موجود امریکی سفارت خانہ ان میڈیا پروگرامز میں کی جانے والی ریکارڈ کی غلطیوں پر سرکاری بیان بھی جاری کرتا رہا۔انہوں نے کہا کہ یہ وہ ابتدائی اقدامات تھے جو ایسے پاکستانیوں کے لیے کیے گئے جس کے بارے میں یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ اس کے ذریعے سے کتنے پاکستانی متاثر ہوئے ہونگے ان میں وہ پاکستانی بھی شامل ہیں جو امریکہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیانات سے ممکنہ طور پر واقف نہیں لیکن میڈیا دعوؤں یقین رکھتے ہیں کہ امریکہ ان امکانات کو مسترد کرتا ہے۔

مثال کے طور پر اپریل 2010 میں اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ حکام کی جانب سے کی جانے والی بیشتر ای میلز میں پاکستان کے سابق آئی ایس آئی چیف (ر) جنرل حمید گل کی جانب سے امریکہ پر سابق خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے مبینہ قتل کے الزام پر مایوسی کا اظہار کیا گیا۔ان ای میلز کے تبادلوں سے یہ واضح ہوتا ہے کہ حمید گل کا نام ان افراد کی فہرست میں شامل تھا جن کو بے نظیر نے اس وقت کے صدر جنرل پرویز مشرف کو اپنی سیکیورٹی کو درپیش خطرات کے طور پر نشاندہی میں شامل کیا تھا۔

ای میلز کے مطابق یہ حقائق پاکستانی میڈیا سے شیئر کیے گئے اور ان کے بھیجے جانے کے بعد ایک میڈیا گروپ نے اسے ایک گھنٹے تک نشر کیا۔ایک سابق امریکی سفارت خانے کے ملازم کا کہنا تھا کہ جب بھی کوئی چیز امریکی مفادات پر اثر انداز ہوتی ہے ٗ یا کسی بھی معاملے میں امریکہ کے کردار کے حوالے سے وضاحت ضروری ہوتی ہے ٗ وہ (امریکی حکام) جتنا جلد ہوسکے اس کا جواب دیتے ہیں۔

اس کا کہنا تھا کیونکہ کہ بہت سے عہدیداروں کو پاکستان کے حوالے سے سیاق وسباق جاننا ضروری نہیں تو اس لیے وہ پاکستانی میڈیا کی کوریج اور مسائل پر مقامی نظریات جاننے کیلئے صحافیوں سے انٹرویوز پر انحصار کرتے تھے۔اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے ترجمان کرسٹوفر اسنائپس نے بتایا کہ پاکستان کو سمجھنے کیلئے سب سے بہترین طریقہ کار مختلف طریقوں اور زبانوں میں نشر ہونے والی خبروں کو پڑھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام امریکی سفارت خانے ملک کی مقامی زبانوں کے میڈیا پر نظر رکھتے ہیں تاکہ 'حالات حاضرہ سے واقف رہا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں انگریزی زبان سے زیادہ اردو زبان میں اخبارات شائع ہوتے ہیں اور بیشتر ٹیلی ویڑن انگریری کے بجائے اردو میں نشریات پیش کرتے ہیں ہم اردو اخبارات اور نشریات کا انگریزی کی نشریات سے موازنہ کرتے ہیں۔

تاہم ای میلز میں کیا جانے والا تجزیہ صرف ثقافتی تناظر سے بڑھ کر گہرا ہے۔2 مئی 2011 کو پاکستانی میڈیا کی جانب سے کیا جانے والا تجزیہ ٗ اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد میں ہلاکت ٗ میں یہ بات مشاہدہ میں آئی کہ کسی بھی پاکستانی میڈیا گروپ نے اسامہ بن لادن کے ساتھ ہمدردی کا اظہار نہیں کیا تاہم دو ٹی وی شوز کے میزبانوں کی جانب سے اسامہ بن لادن کو شہید قرار دیا گیا۔

رپورٹ میں پاکستانی میڈیا کی جانب سے اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد حملے میں موت کی زیادہ کوریج کا ذکر بھی کیا گیا ہے تاہم ساتھ ہی کہا گیاکہ کوریج کی ٹیون نسبتاً مثبت رہی۔ای میل کی جانے والی سمریز میں یہاں کے اخبارات کی خبریں اور کالمز، اخبارات کے سرکولیشن کی تعداد، قارئین کی تعداد اور دیگر متعلقہ اہم امور کی نشاندہی بھی کی جاتی رہی۔

میڈیا پر تجزیاتی رپورٹس کو مرتب کرنے والے سابق امریکی سفارتی ملازم کا کہنا تھا کہ یہ سرکاری عہدیداروں کو اس بات کے سمجھنے میں مدد فراہم کرتی تھی کہ کس کو اہمیت دی جانی چاہئے اور کس کو نظر انداز کردینا چاہیے۔ بعض ایسے کالم نگار یا میزبان تھے جو رائے بنانے میں رہنمائی کرتے تھے ان کو دیکھنے اور پیروی کرنے والوں کی تعداد بھی زیادہ تھی اور وہ ان میں سے تھے جن تک رسائی حاصل کی گئی۔

ہر ایک کو اہمیت دینا لازمی نہیں۔مائیکل کوگلیمینکے مطابق حالیہ دنوں میں امریکیوں کی دلچسپی پاکستان میں سوشل میڈیا پر مرکوز ہوگئی ہے، خاص طور پر اس کی معنی خیز طریقہ کار پر: انگریزی بولنے والے شہری علاقوں کے میڈل اور اَپر کلاس کی جانب سے استعمال ہونے والے ٹیک-سروے کے طریقہ کار پر۔اس بات پر یقین رکھتے ہو کہ واشنگٹن پاکستانی عسکریت پسندوں گروپوں کی جانب سے سوشل میڈیا کے استعمال پر نظر رکھے ہوئے ہیں ٗ یہاں اکثر امریکہ کی جانب سے وسطی ایشیا کی دہشت گرد تنظیم داعش کی مثال دی جاتی ہے، جیسا کہ امریکہ سوشل میڈیا کو عسکریت پسندوں کی جانب سے بھرتیوں کا اہم ذریعہ قرار دیتا ہے۔