بالائی علاقے بدستور سردی کی لپیٹ میں رہے ٗ میدانی علاقوں میں سرد اور خشک موسم کی وجہ سے مختلف امراض پھیلنے لگے

گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر وقفے وقفے سے ہونے والی برف باری سے سردی اور بڑھ گئی سندھ کے شہروں میں موسم بہتر ہونا شروع ہوگیا ٗپنجاب کے مختلف علاقوں میں صبح کے اوقات دھند کا راج رہا

اتوار 7 فروری 2016 15:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 فروری۔2016ء) محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ملک کے بالائی علاقے بدستور سردی کی لپیٹ میں ہیں ٗ میدانی علاقوں میں سرد اور خشک موسم کی وجہ سے مختلف امراض پھیلنے لگے ٗ گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر وقفے وقفے سے ہونے والی برف باری سے سردی اور بڑھ گئی ٗسندھ کے شہروں میں موسم بہتر ہونا شروع ہوگیا ٗپنجاب کے مختلف علاقوں میں صبح کے اوقات دھند کا راج رہا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان اور بلوچستان کے پہاڑوں پر وقفے وقفے سے ہونے والی برف باری سے سردی بڑھ گئی اور ملک کے بالائی علاقے بدستور سردی کی لپیٹ میں رہے ٗچمن ٗ پشین ٗژوب ٗ زیارت اور موسی خیل سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں موسم بدستور سرد اور خشک رہا جس کے باعث موسمی بیماریوں میں اضافہ ہونے لگا محکمہ موسمیات نے آنے والے ہفتے کے وسط میں شمالی بلوچستان ،خیبر پختو نخوا ، فاٹااور پنجاب میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی ہے

متعلقہ عنوان :