آسام کے وزیر اعلیٰ ترون گو گوئی نے پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کر دی

اتوار 7 فروری 2016 15:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 فروری۔2016ء) آسام کے وزیر اعلیٰ ترون گو گوئی نے پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کر دی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے آسام کے وزیراعلیٰ ترون گوگوئی سے ملاقات کی اور دو طرفہ معاملات پر تبادلہ خیال کیاپاکستانی ہائی کمشنر نے ساؤتھ ایشین گیمز منعقد کرنے پر آسام کے وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا اور انہیں پاکستان آنے کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

آسام کے وزیراعلیٰ نے پاکستانی ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا اور جلد پاکستان آنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ میری خواہش ہے جلد پاکستان کا دورہ کروں ۔

متعلقہ عنوان :