پی سی بی کی کوششیں رنگ لے آئیں،آئی سی سی نے موقف مانتے ہوئے یاسر شاہ کو کم ازکم سزا سنا دی

یاسر شاہ کو ڈوپنگ کیس میں تین ماہ کی سزا ‘ لیگ سپنر 27مارچ کے بعد باؤلنگ کراسکیں گے،آئی سی سی

اتوار 7 فروری 2016 15:38

پی سی بی کی کوششیں رنگ لے آئیں،آئی سی سی نے موقف مانتے ہوئے یاسر شاہ ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 فروری۔2016ء) پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی)کی کوششیں رنگ لے آئیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی لیگ سپنر یاسر شاہ کو ڈوپنگ کیس میں تین ماہ کی سزا سنا دی‘ لیگ سپنر 27مارچ کے بعد باؤلنگ کراسکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششیں رنگ لے آئیں آئی سی سی نے پی سی بی اور لیگ سپنر یاسر شاہ کے موقف کو مانتے ہوئے کم سے کم سزا لیگ سپنر کو دے دی۔

آئی سی سی ترجمان کے مطابق لیگ سپنر یاسر شاہ کو ڈوپنگ کیس میں تین ماہ معطلی کی سزا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یاسر شاہ آئی سی سی کی جانب سے سزا کی وجہ سے ایشیاء کپ اور بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت نہیں کرسکیں گے جبکہ پاکستان کے دورہ انگلینڈ میں قومی تیم کو دستیاب ہونگے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے انگلینڈ اور پاکستان کے مابین یو اے ای میں ون ڈے سیریز کے دوران لیگ سپنر یاسر شاہ کا ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا تھا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے آئی سی سی نے یاسر شاہ کو 27دسمبر کو معطل کردیا تھا اور کیس کا فیصلہ ہونے تک معطل رہنے کی ہدایت کی تھی،جبکہ یاسر شاہ نے موقف اختیار کیا تھا کہ انہوں نے غلطی سے اپنی اہلیہ کی بلڈ پریشر کی ادویات استعمال کی تھیں۔