ساؤتھ ایشین گیمز، پاکستان نے ایک اور گولڈ میڈل کنفرم کر لیا

اتوار 7 فروری 2016 15:38

ساؤتھ ایشین گیمز، پاکستان نے ایک اور گولڈ میڈل کنفرم کر لیا

گوہاٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 فروری۔2016ء) ساؤتھ ایشین گیمزمیں پاکستان نے ایک اور گولڈ میڈل کنفرم کر لیا، سکواش کے مقابلوں میں پاکستان کے فرحان زمان نے بھارتی نمبر ایک سارو گوشال کو 3-1سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا‘ فرحان زمان کا مقابلہ فائنل میں ہم وطن ناصر اقبال سے ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو بھارت کے شہر گوہاٹی میں جاری ساؤتھ ایشین گیمز سکواش کے مقابلوں میں پاکستان کے فرحان زمان کا مقابلہ بھارت کے نمبر ایک سارو گوشال کے ساتھ ہوا پاکستانی فرحان زمان نے سیمی فائنل میں بھارت کے سارو گوشال کو 3-1 سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ فرحان زمان کا فائنل میں مقابلہ ہم وطن ناصر اقبال سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :