انتظار حسین کے انتقال سے اساتیری کہانیوں کا عہد ختم ہو گیا

اردو ادب میں پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہو سکے گا ، ف ،س ، اعجاز

اتوار 7 فروری 2016 16:02

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 فروری۔2016ء ) برصغیر کے ممتاز ادیب ، شاعر ، دانش ور ، نقاد ، صحافی اور کولکتہ (بھارت ) سے شائع ہونے والے ممتاز اردو ادبی جریدہ ماہنامہ انشاء کے ایڈیٹر ف س اعجاز نے ممتاز افسانہ نگار اور کالم نگا ر جناب انتظار کی ناگہانی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے انتقال سے اردو میں اساتیری کہانیوں کاایک عہد ختم ہو گیا ،ان جیسا لکھنے والا کوئی دوسرا نہ تھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کئی سالوں سے وہ مجھ سے اور ماہنامہ انشاء سے زیادہ قریب آ گئے تھے ۔اپنی سوانح ’’جستجوکیا ہے ‘‘ میں انہوں نے کولکتہ کے حوالے سے میرے بارے میں ایک طویل با ب شامل کیا ، یہی نہیں انہوں نے ڈان اور ایکسپریس تین کالم بھی میرے حوالے سے لکھے تھے ، اﷲ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ، ان کی وفات سے ادبی صحافت میں پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں کیا جا سکتا ، ان کی یادیں ناقابل فراموش ہیں ۔

متعلقہ عنوان :